سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے اضافہ

September 27, 2021

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے سے ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 43 روپے بڑھ کر 97 ہزار 351 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 750 ڈالر فی اونس ہے۔