حقیقی ترقی کا آغاز ہوچکا، ماضی میں شوبازی ہوتی رہی، وزیر اعلیٰ پنجاب

September 27, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں حقیقی ترقی کا آغاز ہوچکا ہے، ماضی میں شوبازی ہوتی رہی۔

پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا سفر رُکنے نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ دس سال میں سسٹم کا بیڑا غرق کردیا گیا، موجودہ مہنگائی کے اصل ذمے دار سابق حکمران ہیں۔