46ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا

September 27, 2021

46ویں قومی اسنوکر چیمپین شپ یکم تا 11 اکتوبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی، عالمی امیچر چیمپئن محمد آصف اعزاز کا دفاع کریں گے۔

کراچی جیم خانہ میں پی بی ایس اے کے صدر جاوید کریم نے ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

جاوید کریم نے بتایا کہ ایونٹ میں 56 کھلاڑیوں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ کے ٹاپ ٹو کیوئسٹس پری کوارٹر فائنل میں شرکت کے حقدار ہوں گے۔

عالمی امیچر چیمپئن محمد آصف اعزاز کا دفاع کریں گے۔

قومی اسنوکر چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 7 جبکہ فائنل 13 فریمز پر مشتمل ہوگا۔

چیمپئن شپ کے فاتح کیوئسٹ کو ٹرافی کے ساتھ 1 لاکھ روپے نقد، رنرز اپ کو 50 ہزار جبکہ سیمی فائنلسٹس کو 40،40 ہزار روپے دیے جائیں گے۔