• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی20 کپ: 2 ٹیموں اور 2 کھلاڑیوں پر جرمانہ لگ گیا

نیشنل ٹی20 کپ میں سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کردیا گیا۔

دوسری طرف وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں سلو اوور ریٹ پر سینٹرل پنجاب پر 40 ہزار اور خیبرپختونخوا کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کے خلاف میچ میں مقررہ وقت سے 3 اوور کم کیے، جس پر انہیں جرمانہ کیا گیا۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کے خلاف مقررہ وقت سے 2 اوور کم کیے تھے اور انہیں بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

دونوں ٹیموں کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.22 کے تحت جرمانہ کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ لگا ہے جبکہ سدرن پنجاب کے اعظم خان پر 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

ایونٹ میں دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کے تحت جرمانہ کیا گیا۔

تازہ ترین