فاسٹ بولر حسن علی کی انجری کی نوعیت سنجیدہ نہیں، وہ سینٹرل پنجاب کو اگلے میچوں کے دستیاب ہوں گے۔
حسن علی جو گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پنجاب کے کپتان بابر اعظم نے حسن علی کو آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حسن علی نے آرام کرنے کے بجائے خود کو ٹیم کے لیے دستیاب قرار دیا، وہ سمجھتے ہیں کہ انجری کی نوعیت سنجیدہ نہیں۔
نیشنل ٹی 20 کپ کا 2 دن کے وقفے کے بعد 29 ستمبر سے دوبارہ آغاز ہوگا اور حسن علی سینٹرل پنجاب کو ایونٹ کے اگلے میچوں کےلیے دستیاب ہوں گے۔