گن پوائنٹ پر لوٹنے اور چوری کی وارداتیں، 15 موٹرسائیکل، دو گاڑیاں بھی غائب

September 28, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں، ایک رکشے ،14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیوارت ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ایف بلاک میں تین موٹرسائیکل سوار ساجد سے گن پوائنٹ پر 3ہزار روپے ،موبائل، شناختی کارڈ اور گاڑی کی چابی چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ صادق آبادکے علاقہ شمس آبادمیں دوموٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پرحماد علی سے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کشمیریاں نامعلوم چورسعادت رشید کے گھر کے تالے توڑکر 80 ہزار روپے اور دو تولے سونے کا سیٹ چوری کرکے لے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک پراچہ میں بلال الرحمان کے گھرسے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ چکری روڈپرخالد جاویدکی دیال فارمیسی سے ایک نامعلوم ملزم گن پوائنٹ پر8 ہزار روپے چھین کرفرارہوگیا،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ ٹھلیاں میں دوموٹرسائیکل سوار محمد لطیف کی بیوی کے ہاتھوں سے دوطلائی چوڑیاں گن پوائنٹ پراتروا کر لے گئے،تھانہ روات کے علاقہ اراضی سیال میں دولڑکوں نے سعیدالرحمٰن کا بائیکیاموٹرسائیکل بک کرایا ،ا راضی سیال کے قریب ان میں سے ایک نے پسٹل نکا ل لیا اور 800 روپے موبائل اور موٹر سائیکل چھین کرفرارہوگئے،تھانہ مری کے علاقہ کالی مٹی باڑیاں میں ارسلان احمد کاموبائل گن پوائنٹ پر چھین لیاگیا،تھانہ مری کے علاقہ ملاچھ روڈ پدوملزمان گن پوائنٹ پر محمد بشارت عباسی سے پانچ ہزار روپے چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ منگرال ٹاون اللہ والی مسجد کے قریب دوموٹرسائیکل سوار امتیاز احمد سے گن پوائنٹ پر موبائل اور بٹوہ چھین کرلے گئے جس میں مختلف کارڈز اور 11ہزار روپے تھے،تھانہ مورگاہ کے علاقہ راہ امن میں ایک موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر وقار رشید مغل سے بیگ چھین کرلے گیاجس میں 40ہزار روپے اور ایک ٹیلی فون سیٹ تھا،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ٹمبرمارکیٹ میں دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرحبیب الرحمن کی سینٹری کی دکان سے ساڑھے چھ ہزارروپے چھین کرلے گئے ،تھانہ سٹی کے علاقہ سٹی صدرروڈپرموٹرسائیکل سوار عبداللہ کاموبائل چھین کرلے گیا،لیاقت روڈپر نامعلوم موٹرسائیکل سوار محمدپرویز کی بیٹی سے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں چور پروین اختر کے گھر کے تالے توڑکر 10 لاکھ روپے اور دو طلائی کڑے مالیتی2لاکھ50ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ بنگش کالونی میں اعجاز کی دکان سے فریج چوری ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال میں ندیم عارف کا پرس چوری ہوگیا جس میں اس کا ،نایاب مجید ، ناہیدہ اختر ،ڈ ندیم عارف کے شناختی کارڈزاے ٹی ایم کارڈ اور 7 ہزار روپے تھے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ النورکالونی میں دونامعلوم افراد راجہ جمیل اختر کے گھر سے موبائل اورساڑھے سات ہزار روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ایک میناروالی مسجدکے قریب چور دانش اقبال مسیح کے گھر سے موبائل، 11ہزار روپے ، شناختی کارڈ اور موبائل چوری کرکے لے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شمس آبادمیں دوموٹرسائیکل سوار نائلہ شرافت کاموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقہ ریلوے سٹیشن کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار محمد علی شیخ سے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ چوہڑچوک میں موٹرسائیکل سوارسلطان سے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پی آئی اے کالونی میں اعجاز احمد کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور 45ہزار روپے چوری کر کے لے گئے،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین فورمیں شہباز سر ور کے گھرسے نامعلوم چور لائسنسی پسٹل 9ایم ایم مالیتی 5 لاکھ روپے اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ قاسم آبادمیں ریاض علی شاہ کے گھرسے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ کوہستان اڈہ کے قریب بائیکیاموٹرسائیکل والا ملک عابد محمود کا بیگ لے کرفرارہوگیا ، جس میں موبائل اور 32ہزار روپے تھے۔ تھانہ نصیرآبادکے علاقہ برٹش ہومزمیں جاسم کی گاڑیوں کی پارکنگ سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ آراے بازارکے علاقہ ہارلے سٹریٹ میں چور غلام مصطفٰی کاپالتوشیفرڈڈاگ مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرکے لے گیا،تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں رفاہ یونیورسٹی میں سپر ووچرکمپنی کی تار آپٹیکل فائبر مالیتی 90ہزار روپے نا معلوم چوروں نے چوری کر لی ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک گنگال میں محمد اویس کی دکان چودھری سٹیشنری سے دولڑکے موبائل اور 5ہزار روپے چھین کرموٹر سائیکل پر فرار ہو گئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ناصرکالونی میں نیوی کے ملازم ارشد محمود کے زیرتعمیرگھرسے دو موٹر یں چوری ہوگئیں ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ رحیم آبادمیں دختر خادم حسین کےگھر سے نامعلوم چور 35ہزار روپے، روم کولر ، چینی ، گھی کا ڈبہ کل مالیتی 15ہزار روپے چوری کر کے لے گئے،تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں محمود احمدکی گاڑی سے بیٹری چوری ہوگئی ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ درباردیول میں حاجی نوشیروان کی جیب سے پرس چوری ہوگیا جس میں شناختی کارڈ، موٹر سائیکل کارڈ، فوجی ٹریٹمنٹ کارڈ اور 4ہزار روپے تھے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ وحدت کالونی میں نامعلوم چور علی حیدر کے دکان کے کنڈے توڑکر تین گاڑیوں کے انجن اور تین اسمبل گاڑیوں کا سارا سامان چوری کر کے لے گئے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں الہام الدین کی دکان کے تالے توڑکرچور 100 زنانہ سوٹ اور10 تھان مردانہ کپڑاچوری کرکے لے گئے،سرائے کالاچوک میں نامعلوم چورنے احمر علی کی جیب سے موبائل اورشناختی کارڈچوری کرلیا،تھانہ گوجرخان کے علاقہ وارڈنمبر19 میں تنویر حسین کے گھرکے تالے توڑکر نامعلوم چور 25ہزار روپے ، ایک تولہ سونا اور ایک شادی والا ہار جس کے ساتھ 1300 روپے لگے ہوئے تھے چوری کرکے لے گئے،وارڈنمبر19 نامعلوم چورچودھری محمد یونس کے گھرکے تالے توڑکرتین3 تولے زیور اور تین لاکھ ستر ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ جاتلی کے علاقہ میں راجہ خاور اقبال کے رقبے سے نامعلوم ملزم 6 لاکھ روپےمالیت کے درخت کاٹ کرلے گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ دھمیال روڈپر محمد عمار آصف کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ روات کے علاقہ فیزون میں اسلم امیر کے گھر سے بسمہ نام کی ملازمہ پانچ تولے وزنی طلائی زیورات چوری کرکے لے گئی،تھانہ چونترہ کے علاقہ تترال میں ریحانہ بی بی کی بھینس چوری ہوگئی۔تھانہ روات کوبریگیڈئر (ر) ظفر اقبال نے بتایاکہ فارم ہاؤس پر ایک ٹک شاپ بنا کر حافظ محمد حسنین عابد کو ملازم رکھا تھا اور 2لاکھ 53ہزار ہزار روپے کا سامان ڈلوا کردیا مدعی بعدازاں امریکہ چلا جب واپس آیا تو صرف 88 ہزار روپے کا سامان د کان میں موجود تھا باقی سامان اور منافع خورد برد تھا دکان کی چابی ملازم کے پاس ہوتی تھی ۔