ماورہ حسین کی سالگرہ کی تقریب کے چرچے

September 28, 2021

پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبرو اداکارہ ماورہ حسین آج اپنی 29ویں سالگرہ منارہی ہیں ۔

ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ جامنی رنگ کے غبارےاور پھولوں کا گلدستہ ہاتھ میں تھامے گولڈن رنگ کا سلک کا نائٹ ڈریس پہنےنظر آرہی ہیں ۔


اداکارہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سالگرہ کے حوالے سے شیئر کی گئی تصاویر سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ انہو ں نے اپنی سالگرہ رات گئے ایک مختصر سی تقریب میں اپنے گھر پرکچھ قریبی دوستوں کے ساتھ منائی ہے۔

خیال رہے کہ ماورہ حسین اپنی سالگرہ منانے کے لیے ہمیشہ سے ہی بہت پرجوش ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی انہیں اپنی سالگرہ منانے کا بہت بے چینی سے انتظار تھااور ستمبر کا آغاز ہوتے ہی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا برتھ ڈے کاؤنٹ ڈاؤن شروع کردیا تھا ۔

گذشتہ روز بھی اداکارہ نےاپنی سالگرہ کے حوالے سے کیک کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ان کی سالگرہ کا دن آنے میں اب صرف ایک دن باقی ہے۔