پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماورہ حسین نے مداحوں کو اپنے خالہ بننے کی خوشخبری سنائی ہے۔
انہوں نے دو نومولود بچوں کو ہاتھ میں اٹھائے ایک تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’میری دو بہترین لڑکیوں کے ہاں دو بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں۔‘ انہوں نے خالہ بننے کو ایک بہترین احساس بھی قرار دیا۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ وضاحت بھی کردی کہ یہ دو بہترین لڑکیاں میری سہیلیاں ہیں ، اور یہ اس لیے بتا رہی ہیں کہ اس سے پہلے کوئی اور نتیجہ اخذ کیا جائے۔
واضح رہے کہ ماورہ کی بہن عروہ بھی پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ہیں۔
اداکارہ و ماڈل عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جوڑے کے علیحدہ ہونے کے حوالے سے متعدد بار خبریں گردش کرچکی ہیں۔