واجد شمس الحسن کے انتقال پر بلاول بھٹو زرداری کا اظہارِ افسوس

September 28, 2021

برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے انتقال پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ محترمہ بےنظیر بھٹو اور نانا ذوالفقار علی بھٹو کے ہمراہ واجد شمس الحسن کی یادگار تصاویر شیئر کیں۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے واجد شمس الحسن کو ایک صحافی، سفارتکار، ڈیموکریٹ اور خاندانی دوست کہہ کر الوداع کہا۔

انہوں نے لکھا کہ میرے لیے طاقت اور رہنمائی کا بے پناہ ذریعہ آج ہمیں چھوڑ گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ کے بغیر اب کچھ بھی پہلے جیسا نہیں ہوگا۔