طالبان حکومت کا سابق ظاہر شاہ دور کے آئین کے عارضی نفاذ کا فیصلہ

September 28, 2021

طالبان کی عبوری حکومت نے سابق شاہ محمد ظاہر شاہ کے دور کے آئین کے عارضی نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان کے عبوری وزیر قانون و انصاف مولوی عبدالحکیم شرعی نے بیان میں کہا ہے کہ امارات اسلامی سابق شاہ محمد ظاہر شاہ کے وقت کے آئین کو عارضی مدت کے لیے اپنائے گی۔

مولوی عبدالحکیم شرعی کے مطابق شریعت اور امارات اسلامی میں تصادم والی آئین کی شقوں کو خارج کردیا جائے گا۔