کابل یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ میں طالبات کے داخلے پر پابندی سے متعلق خبر کی تردید کردی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق کابل یونیورسٹی میں طالبات معمول کے مطابق حصول علم کے لیے آرہی ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید کہا کہ کابل یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ بھی معمول کے مطابق فرائض انجام دے رہی ہیں۔
حکام وزارت نشریات کے مطابق بین الاقوامی نشریاتی ادارے نے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے خبر بنائی۔