حکومت نے سی اے اے کو پی آئی اے کیخلاف اقدام سے روک دیا

September 28, 2021

وفاقی حکومت نے سول ایوی ایشن کو پی آئی اے کے خلاف اقدامات سے روک دیا۔

احکامات کے بعد سول ایوی ایشن نے تمام ایئر پورٹ منیجرز کو نئی ہدایات جاری کردیں۔

اس سے پہلے سول ایوی ایشن نے فیصلہ کیا تھا کہ یکم اکتوبر سے ایئر پورٹ چارجز، پی آئی اے کے ٹکٹ کے بجائے وہ خود اپنے کاؤنٹرز پر مسافروں سے وصول کریں گے۔

پی آئی اے نے اسی مد کے 127 ارب روپے سول ایوی ایشن کو دینے ہیں۔