سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، ایف سی کا جوان شہید

September 29, 2021

پاک ایران سرحد کے قریب دہشت گردوں کی ایرانی حدود سے فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کا ایک جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے چوکب میں ایف سی کی چوکی کو چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے ایف سی کا سپاہی مقبول شاہ شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایرانی حکام کو واقعے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔