قومی ٹی ٹوئنٹی کا آج سے پھر آغاز

September 29, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں 2 دن آرام کے بعدبدھ سے میچزدوبارہ شروع ہورہےہیں، پنڈی اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں دن تین بجے بلوچستان کی ٹیم سرفراز احمد کی سندھ کی ٹیم کا سامنا کرے گی جبکہ شام ساڑھے سات بجے سدرن پنجاب اور شاداب خان کی ناردرن کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔ توقع ہے کہ پچ بیٹنگ کے لئے سازگار ہو ں گی۔