ٹرمپ کا غصہ ٹھنڈا کرانے کیلئے ہلکی دھنیں سنائی جاتیں

September 29, 2021

واشنگٹن (اے ایف پی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب مشتعل ہوتے ہیں توانہیں پرسکون یا غصہ ٹھنڈا کرانے کے لئے ایک ’’میوزک مین‘‘ انہیں دھیمی اور ہلکی دھنیں سناتا۔ ان کی سابق پریس سیکریٹری اسٹیفانی کریفن نے اس بات کا انکشاف اپنی کتاب میں کیا ہے جو اس دور میں سامنے آنے والے اسکینڈلز پر مشتمل ہے۔ سابق پریس سیکریٹری نے پورے دور میں سابق صدر کی ایک بھی پریس کانفرنس نشر نہیں کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیہ نے کتاب کے شائع اقتباسات کی سخت مذمت کرتےہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ۔