مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، نوجوان شہید

September 29, 2021

سری نگر(جنگ نیوز )قابض بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کی جان لے لی اس طرح ایک ہفتے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے نام پر قابض بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران خواتین کو ہراساں کیا گیا اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اس دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ جارحیت پسند فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاش لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے پولیس کی تحویل میں دیدی۔