مختلف علاقوں میں پانی و بجلی کی بندش کے خلاف مکینوں احتجاج

September 29, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میراں ناکہ اور جناح برج پر اطراف کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق لیاری چاکیواڑہ کے مکینوں نے علاقے میں پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اور میراں ناکہ روڈ بلاک کردیا ۔دوسری جانب جناح برج پر اطراف کے علاقہ مکین بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ پر آگئے، احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو مزاکرات کے بعد منتشر کیا ۔