گلستان جوہر بلاک 15 سے غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا جائے، مکینوں کی اپیل

September 29, 2021

کراچی ( پ ر) گلستان جوہر بلاک 15 میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کرنے کیلئے مکینوں نے وزیربلدیات ودیگر سے اپیل کی ہے،مکینوں کا کہناہے کہ 2012میں بھی یہاں پارک اور پلے گراونڈ پر قبضہ کیاگیا تھا جبکہ اب دوبارہ یہاں غیر قانونی تعمیرات شروع ہوگئی ہیں۔اہلیان گلستاں جوہر بلاک 15 نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کریں۔