عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہائی رسک علاقوں کیلئے 25 موٹر بائیکس کی فراہمی

September 29, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی ادارہ صحت نے کراچی کے ہائی رسک علاقوں کے لیے 25 موٹر بائیکس اور ضروری طبی سامان محکمہ صحت کو فراہم کیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو،عالمی ادارہ صحت پاکستان ہیڈ آف مشن ڈاکٹر پالیتا مہی پالا اور دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔ ان موٹربائیکس کےذریعے یوسیز میں باآسانی نقل و حمل ہوسکے گی ،زیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہ نے اس موقع پرکوویڈ ویکسینیشن موبائل مہم کا بھی افتتاح کیا ۔