بنگلہ دیش، 70 سال بعد بیٹا ماں سے جا ملا، جذباتی مناظر

September 29, 2021

ڈھاکا (اے ایف پی) سوشل میڈیا کی مدد سے بنگلہ دیش کا 82 سالہ شخص 70 برس بعد اپنی 100 سالہ ماں سے جاملا، عشروں بعد ملاقات کا جذباتی منظر ، آپ کا بیٹا واپس آگیا ہے ، بیٹے کا ماں سے مکالمہ ، دونوں دیر تک ہاتھ تھامے روتے رہے، عشروں بعد ملاقات کا جذباتی منظر دیکھنے گائوں آمڈ آیا ، مجمع میں ہر شخص اشک بار تھا ، عبدالقدوس منسی نامی شخص کو 10 برس کی عمر میں اپنے چچا کے ساتھ رہنے بھیج دیا گیا تھا لیکن وہاں سے بھاگ جانے کے بعد ان کا اپنے خاندان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ اس کے بعد عبدالقدوس کی پرورش کی ذمہ داری دو بہنوں نے لے لی تھی۔ عبدالقدوس 1939 میں بنگلہ دیش کی مشرقی سرحد پر واقع ضلع براہمنبریا میں پیدا ہوئے تھے، براہمنبریا سے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدوس نے کہا کہ ’یہ میری زندگی میں سب سے زیادہ خوشی کا دن ہے۔‘ اپریل میں ایک تاجر نے عبدالقدوس کی ایک ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کی تھی جس میں وہ اپنے خاندان کی تلاش میں مدد کی اپیل کر رہے تھے۔