جلالپور :بچی سے زیادتی کی کو شش کے الزام میں ایک شخص گرفتار

September 29, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)جلالپور میں بچی سے زیادتی کی کو شش کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔خاتون میمونہ بی بی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسکی بھانجی سات سالہ (ف) احمد نامی شخص کے پاس پڑھنے جاتی تھی جس نے گھر آکر بتایا کہ احمد نے اسکے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کی کو شش کی۔