نیشنل T20 کپ، حارث رؤف کا وکٹ لینے پر ٹک ٹاکر کا اسٹائل وائرل

September 30, 2021

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ناردرن کی نمائندگی کرنے والے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کا اعظم خان کی وکٹ لینے کا منفرد انداز میں جشن منانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ناردرن کی جانب سے کھیلنے والے 27 سالہ حارث رؤف نے سدرن پنجاب کے اعظم خان کو گیند کروائی اور انہیں ایک شاندار چھکا مارا۔

اگلی ہی گیند پر حارث رؤف نے وکٹ کیپر بیٹسمین کی وکٹ لے لی اور وکٹ لینے کے بعد معروف ٹک ٹاکر خبانے لیم کے انداز میں اس وکٹ کا جشن منایا۔


حارث رؤف نے ٹک ٹاک پر تیزی سے مقبول ہونے والے اکاؤنٹ ’کھبی لامے‘ کا انداز اپنایا جسے سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔

حارث رؤف کا پی ایس ایل اور دیگر میچز میں بھی وکٹ لینے پر جشن منانے کا اسٹائل اکثر مقبول ہوتا رہتا ہے۔

خبانے لیم کون ہے؟

21 سالہ ٹک ٹاکر جو زندگی مشکل بنانے والی چیزوں کو آسان کرنے کے طریقے بتانے کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہوگیا، خبانے ٹک ٹاک پر بِنا بولے مزاحیہ چہرے کے تاثرات کی وجہ سے ٹک ٹاک کی دنیا کی مشہور ترین شخصیت بن گیا ہے۔

خبانے افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوا، بعدازاں ان کی فیملی نے اٹلی ہجرت کرلی۔