لاہور قلندرز کے کرکٹر حارث رؤف نے پہلی ہی گیند میں آفرید ی کو آؤٹ کر کے ان کی عزت افزائی اور سینئر کو عزت دینے کیلئے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔
کوئی ان کے اس اقدام کو سراہ رہا ہے تو کوئی مزاحیہ تبصرہ ررہا ہے، حارث رؤف اس وقت ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز پر موجود ہے۔
پی ایس ایل میں اس سے قبل بھی بہت مرتبہ ایسے مواقع دیکھنے میں آئے ہیں کہ جب کوئی نیا کرکٹر اپنے سینئر کو آؤٹ کر کے اسکی خوشی نہیں مناتا۔
اسلام آباد کی جانب سے کھیلنے والے مصباح الحق کو شاہد آفریدی نے ہی آؤٹ کر خوشی نہیں منائی تھی اس کے بعد متعدد مرتبہ کرکٹ شائقین نے پی ایس ایل میں ایسے مناظر دیکھے ہیں اور جونئیرز کو شاباشی بھی دی ہے۔
حارث رؤف کے اس اسٹائل پر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تبصرے:
ایک صارف نے لکھا کہ ’حارث رؤف نے آج ہمارے دل جیت لیے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اس سے بہتر پی ایس ایل کا اس سے بہتر نظارہ کوئی اور نہیں ہوسکتا۔
سعد نامی صارف نے لکھا کہ آپ کو دنیا میں کسی بھی لیگ میں وہ عزت دیکھنے کو نہیں ملے گی جو یہاں پی ایس ایل میں دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
سویرا پاشا نے لکھا کہ حارث رؤف نے ثابت کردیا کہ آفریدی گزشتہ دو دہائیوں سے کیوں کرکٹ شائقین کے دل کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ وکٹ لینے کے بعد گراؤنڈ میں گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ شاہد آفریدی سینئر کھلاڑی ہیں، سوچ کے آیا تھا کہ اگر آج شاہد آفریدی کی وکٹ لیتا ہوں تو یہ اسٹائل کروں گا۔