کھابے نے براق کی آنکھیں کھول دیں

October 07, 2021

اٹلی سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر میںمشہور ٹک ٹاکر کھابے نے ترکی کے مشہور شیف براق کی آنکھیں کھول دیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹک ٹاکر کھابے اور شیف براق کا نہایت مشہور شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔

اِن دونوں کی وائرل ہوتی ایک ویڈیو کو دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جس پر دیکھتے ہی دیکھتے 6 ملین لائیکس آ گئے ہیں۔


انٹرنیٹ صارفین کی پسندیدہ شخصیات کھابے اور براق کی ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ براق اپنے روایتی انداز میں مسکراتے ہوئے آنکھیں بند کر کے پیاز کاٹ رہے ہیں۔

اس دوران ایک جانب سے کھابے آ کر اپنی انگلیوںکی مدد سے براق کی آنکھیں کھول دیتے ہیں، کھابے براق کی آنکھیں کھول کر اپنے روایتی انداز میں بغیر کچھ بولے ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہیں کہ نیچے دیکھ کر کٹنگ کرو۔

کھابے اور براق کی گزشتہ دنوں ملاقات ہوئی تھی اور اس دوران ان دونوں نے ایک ساتھ کافی ویڈیوز بنائی تھیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے شیف براق کے انسٹا گرام پر 28.5 ملین جبکہ کھابے کے 48.1 ملین فالوورز ہیں ۔