لاہور: پولیس نے 78 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑلی

October 07, 2021

لاہور میں ٹریفک پولیس نے 78 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو مزنگ کے علاقے سے پکڑ لیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور کو ای چالانوں کی مد میں 38 ہزار 600 روپے جرمانہ عائد ہو چکا تھا، لیکن ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔

کار ڈرائیور نے 18 مرتبہ حدِ رفتار اور 58 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی تھی۔

ڈرائیور کی جانب سے رقم جمع کروانے کی یقین دہانی پر کاغذات قبضے میں لے کر گاڑی کو چھوڑ دیا گیا۔ واجبات جمع کروانے پر گاڑی کے کاغذات واپس کر دیے جائیں گے۔