آغاعلی نے مداحوں کی کونسی خواہش پوری کردی؟

October 12, 2021

پاکستان کی معروف فنکار جوڑی حنا الطاف اور آغا علی آج کل ترکی میںموجود اپنی چھٹیاں سیرو تفریح کرتے ہوئے گزار رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ و میزبان حنا الطاف کی جانب سے اپنے شوہر، اداکار و میزبان آغا علی کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کی گئیں جنہیں دیکھ کر دونوں کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔


حنا الطاف کی پوسٹس پر مداحوں کی جانب سے اس خوبصورت جوڑی کی تعریفیں اور آغا علی کی پوسٹس کے کمنٹ باکس میںاُن سے حنا الطاف کے ساتھ تصویریں شیئر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

آغا علی نے اپنے مداحوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے اہلیہ، حنا الطاف کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں کو ایک ترکی کے ہوٹل میںبیٹھے کھانے کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


آغا علی کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میںکہنا ہے کہ ’اُنہوں نے ترکش کھانا کھایا ہے جو کہ بہت مزیدار ہے۔‘