لاہور: لڑکیوں کی بیرون ملک خرید و فروخت کرنیوالے ملزمان گرفتار

October 12, 2021


لاہور میں اقبال ٹاؤن سے لڑکیوں کی بیرون ملک خرید و فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں ایک خاتون نیہا اس کے ساتھی کامران اور حفیظ شامل ہیں۔

ملزم کامران بیرون ملک پاکستانی لڑکیوں کی خریدوفروخت کرتا ہے، جبکہ ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی سمیت، آئیس اور گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔