ویکسینیشن نہ کرانے والی حاملہ خواتین کیلئے کورونا خطرناک ہے، نوشین حامد

October 12, 2021

پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے والی حاملہ خواتین کیلئے کورونا خطرناک ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے وزرات صحت اور نجی تنظیم کے تعاون سے بنائے گئے 3 ویکسینیشن کاؤنٹرز کا افتتاح کیا۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے ویکسینیشن کاؤنٹرز کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والی حاملہ خواتین کو وائرس کے سبب شدید بیماری اور موت جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ فوری ویکسین لگوائیں۔

ڈاکٹر نوشین حامد کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ویکسین سے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت پرمنفی اثر نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ حاملہ خواتین کیلئے ویکسینیشن کاؤنٹرز ایف نائن پارک، ترلائی ویکسینیشن مراکز اور فیڈرل جنرل اسپتال میں قائم کیے گئے ہیں۔