وزیر اعظم سے گورنر بلوچستان کی ملاقات، وزیراعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد پر مشاورت

October 13, 2021

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)گورنر بلوچستان ظہور آغا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو وزیراعلی جام کمال کیخلاف ناراض ارکان کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر بھی مشاورت کی۔ دریں اثنا عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا صحت کارڈ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں عوام کو صحت کی مکمل سہولیات کی مفت فراہمی کے حوالے سے منفرد اقدام ہے۔ پسماندہ طبقے کیلئے صحت اور احساس کارڈ ایک بڑا ریلیف فراہم کریں گے۔ وزیر اعظم نے یہ بات گزشتہ روز کسان، ہیلتھ اور احساس کارڈ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کے اجلاس کے دوران کہی ۔علاوہ ازیں عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل نے ملاقات کی ۔