پی ٹی آئی نے عامر ڈوگر سے وضاحت طلب کرلی

October 14, 2021


پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق پارٹی رہنما عامر ڈوگر کے انٹرویو سے سیاسی سطح پر غلط تاثر پیدا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم افغان صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی برقرار رکھنا چاہتے تھے۔