عمران خان نے ڈوبتی معیشت کو بچایا، انقلابی اقدامات کئے، شوکت ترین

October 14, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آکر پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچایا اور انقلابی اقدامات کئے ، بھارت کےساتھ اچھےتعلقات کی خواہش ہے،بھارت سےکہتاہوں کہ پاکستان کےساتھ تعلقات بنائے،پاک بھارت تعلقات سےدونوں ممالک کےعوام اورتجارت کوفائدہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ادارہ برائے امن سے گفتگو اور عالمی بینک کے نائب صدر جنوبی ایشیا ء ہارٹونگ شیفر سے ملاقات کے دوران کیا جبکہ ورلڈ بینک کے عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کیا، معاشی اہداف کے حصول کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد جاری رکھا جائے۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز امریکی ادارہ برائے امن سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نےکہا کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے پر عزم ہے، پسماندہ طبقات کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے گا، سوشل سیفٹی نیٹ ورک کا دائرہ کار وسیع کیاگیا،پاکستان اور ا مریکا کے تعلقات بہت پرانے ہیں، افغان جنگ سے پاکستانی معیشت متاثر ہوئی، عمران خان نے اقتدار میں آکر پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچایا، پاکستانی معیشت کو بچانے کے لئے انقلابی اقدامات کئے، ملک کی60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں نوکریاں چاہئیں، پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں بہتری کے لئے مثالی اقدامات کئے، پاکستان کی معیشت 5 فیصد سے زیادہ رفتار سے ترقی کرے گی۔ وزیر خزانہ نے مزیدکہا کہ حکومت سستے گھر اور صحت کارڈ فراہم کررہی ہے، علمی معیشت کو کورونا وبا سے شدید نقصان پہنچا، مستحکم طبقے کو ترقی کے ثمرات پہنچائیں گے، حکومت نے کورونا وبا کا موثر طریقے سے مقابلہ کیا، افغان حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہے، بحران سنگین ہوا تو مہاجرین مختلف ممالک میں جانے پر مجبور ہونگے، افغانستان میں تمام افغانوں کی مشترکہ حکومت کے حق میں ہیں، افغانستان میں تمام افغانوں کی مشترکہ حکومت کے حق میں ہیں، افغان جنگ سے پاکستانی معیشت متاثرہوئی، پاک،امریکا تعلقات بہت پرانے ہیں۔