قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے پر عائشہ کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ

October 14, 2021

لاہور ( آن لائن ) پولیس نے گریٹر اقبال پارک سانحہ کی متاثرہ ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اور عائشہ اکرم کے خلاف اس کے ساتھی ریمبو کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو اپنی مرضی سے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لانے کے لئے محکمہ قانون پنجاب سے رائے طلب کرلی ہے۔ اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ قابل اعتراض ویڈیو اپنی مرضی سے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم کے زمرے میں آتا ہے اور اگر پولیس نے عائشہ اکرم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تو ٹک ٹاکر نرس اور اس کے ساتھی ریمبو کو عدالت سے سات سال کی سزا ہوسکتی ہے۔