ایڈمنسٹریٹر کراچی نے سڑکوں کی مرمت کیلئے حکومت سندھ سے ڈیڑھ ارب روپے مانگ لئے

October 15, 2021

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پورے شہر میں سڑکوں کی فوری مرمت کے لئے حکومت سندھ سے ڈیڑھ ارب روپے مانگ لئے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب نے وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کر کے مون سون بارشوں کےبعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کے پیچ ورک، اسٹریٹ لائٹس اور فٹ پاتھوں کی مرمت کے لئے فنڈز فوری فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ شہریوں کی مشکلات کو کم کیا جاسکے ذرائع نے بتایا کہ کے ایم سی کو یہ رقم جلد ملنے کا امکان ہے جس کے بعد شہر میں پہلے سے جاری مرمت کے کاموں کو پورے شہر میں پھیلا دیا جائے گا۔