سرفراز احمد کی بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد

October 15, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے موجودہ کپتان بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

سرفراز احمد نے بابر اعظم کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے آئندہ برس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنے پیغام میں سرفراز احمد نے بابر اعظم کو مضبوط رہنے کا مشورہ بھی دیا۔ ۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم آج اپنی 27ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس ضمن میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرمختلف ہیش ٹیگز گردش کر رہے ہیں۔