عائشہ عمر کی یہ تصویر کس نے بنائی ہے؟

October 15, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئرکر دی ہیں۔

پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں اور اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

حال ہی میں اپنی چالیسویں سالگرہ منانے والی اداکارہ آج کل اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ دبئی میںموجود ہیں اور اپنی نئی نئی وڈیوز اور تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔

عائشہ عمر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر معروف اداکارہ صنم سعید کے ساتھ کروائے گئے نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں بھی شیئر کی گئی ہیں جبکہ اُن کا اپنی ایک تصویر کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’چلو نیا سفر شروع ہونے دو۔‘


دوسری جانب عائشہ عمر کی اس تصویر پر اعجاز اسلم کی جانب سے کمنٹ باکس میںلکھا گیا ہے کہ وہ بہت اچھے فوٹو گرافر ہیں، اعجاز اسلم کے اس کمنٹ سے لگتا ہے کہ عائشہ عمر کی یہ تصویر انہوں نے بنائی ہے۔

عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر جہاں اُن کے لاکھوںمداح تعریفی کمنٹس کر رہے ہیںوہیں اداکارہ اُشنا شاہ، میرا سیٹھی، اور مہرین بٹ کی جانب سے بھی تعریف کی گئی ہے ۔