انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ مصر کے مصطفیٰ السرٹی اور سلمہ الطیب کے نام

October 15, 2021

چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ مصر کے مصطفیٰ السرٹی نے جیت لیا جبکہ ویمنز ایونٹ کا ٹائٹل بھی مصر کی سلمہ الطیب کے نام رہا۔

اسلام آباد میں ہونے والے چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے مردوں کے فائنل میں مصر کے مصطفیٰ السرٹی نے فرانس کے آگسٹس ڈوسورڈ کو 11-9, 7-11, 6-11, 10-12 سے شکست دےدی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

خواتین کے فائنل میں بھی مصر کی سلمہ الطیب نے فرانس کی ماریہ اسٹیفن کو 11-6, 12-10 اور 11-4 سے شکست دے دی۔

سلمہ الطیب نے پاکستان میں اسکواش کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کو انٹرنیشنل کھیلوں کے لیے محفوظ ملک قرار دےدیا۔