ایم ایم ڈی منصوری کی نماز جنازہ ادا ،میت پاکستان روانہ

October 16, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) ویاناڈسٹرکٹ 19 میں عرصہ سےمقیم پاکستان نژاد آسٹرین محمد مجاہد دلشاد منصوری المعروف ایم ایم ڈی منصورانتقال کرگئے، منصوری مرحوم کا تعلق پاکستان کے ضلع سیالکوٹ بڈیانہ سے تھا،مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ ،ایک بیٹی، دو بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسلم قبرستان ویانا میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو تدفین کیلئےپاکستان سیالکوٹ روانہ کر دیاگیا ،نمازِ جنازہعلامہ عبد الحفیظ الازہری نے پڑھائی ،ایم ایم ڈی منصوری کی وفات پر سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر،کمیونٹی افیئرز قونصلر ہمایوں شبیر جوئیہ،طاہر عباس جنجوعہ، کشمیر کلچرل سنٹر کے رہنما حاجی نعیم خان، حاجی عبد الرشید مخلص،سہیل اصغر باجوہ،باوا سید غضنفر علی شاہ،خواجہ منظور احمد،منہاج سنٹر ویانا کے بانی اور منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست الحاج خواجہ محمد نسیم، حبیب الرحمن یوسفزئی،حاجی شفیق الرحمن ہاشمی،جاوید اکرم فاروقی،غلام حیدر عظیمی،قاری شبیر احمد،ملک عبد الحق،اختر بیگ،حاجی وحید انور،حاجی شیخ اعجاز ,حفیظ اللہ قادری،حاجی ملک مصطفیٰ،علی شوکت سالزبرگ ودیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اللہ تعالٰی سے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔