سینیٹ کمیٹی، وزارت سے پی ایس ڈی پی کے تمام منصوبوں کا ریکارڈ طلب

October 16, 2021

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) سینیٹ قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی نے وزارت منصوبہ بندی سے پی ایس ڈی پی کے تحت تمام منصوبوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ، وزارت موسمیاتی تبدیلی سے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی تفصیلات اور لگائے گئے پودوں کے ثبوت بھی طلب کرلئے گئے، وزارت منصوبہ بندی حکام نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی کے تحت 1155منصوبوں پر کام ہو رہا ہے710 جاری ہیں، 445 نئے منصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل ہیں، جاری منصوبوں کیلئے مختص رقم 7 ہزار278 ارب، نئے منصوبوں کیلئے 2ہزار 144 ارب روپے ہے ،چیئرمین نے کہا کہ جاری اور نئے منصوبوں کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔