پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے 30 سال قومی خزانہ لوٹا، شاہ محمود قریشی

October 17, 2021


وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 30 سال پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے قومی خزانہ لوٹا۔

ملتان سے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے سوال کیا کہ جو خود چور ہوں وہ کیسے احتساب کرسکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سابقہ حکمرانوں کا دیا ہوا تحفہ ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہے۔