سرفراز احمد کی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو سالگرہ کی مبارکباد

October 17, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان چیمپینز ٹرافی کے فاتح سرفراز احمد نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دی۔

سرفراز احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد حفیظ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کا تہنیتی پیغام بھی بھیجا۔

چیمپینز ٹرافی کے فاتح کپتان نے محمد حفیظ کے ساتھ چیمپنز ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور ان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ 41 برس کے ہوگئے، انہوں نے دبئی میں اپنی سالگرہ منائی۔

محمد حفیظ نے اپنی فیملی ممبران اور ساتھی کرکٹرز کے ساتھ مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا۔