پیپلز پارٹی کے جلسے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی

October 18, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے جلسے میں شریک عوام کی نگرانی اور سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، کراچی پولیس کے 31سینئر افسران سمیت 61 ڈی ایس پییز، 734 این جی اوز اور 3233 پولیس کے جوان تعینات کئے گئے تھے، اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی مرد و خواتین کمانڈوز سمیت 480 سے زائد اہلکار جلسے میں عوام کی سکیورٹی کیلئے موجود تھے، ٹریفک پولیس نے پہلے ہی متبادل راستوں کیلئے روٹ پلان جاری کیا تھا ۔