• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اے ٹی ایم ڈیٹا چراکر رقوم نکلوانے والا گرفتار

Lahore Atm Data Money Stolen Accused Arrested
لاہور میں ایف آئی اے نے خفیہ کیمروں اور ڈیوائسز کی مدد سے شہریوں کا اے ٹی ایم ڈیٹا چرا کر رقوم نکلوانے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اے ٹی ایم ڈیٹا چرانے والے ملزم عرفان کو خفیہ اطلاع پر ٹھوکرنیاز بیگ میں ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ پر چھاپہ مار کر پکڑا گیا ،ملزموں کا گروہ شہریوں کا اے ٹی ایم ڈیٹا چرا نے کے بعد اس کی مدد سے رقوم نکلواتا تھا،ملزم شناخت سے بچنے کے لیے واردات کے دوران چہرے پر ماسک اور سر پر ٹوپی پہنتا۔

گرفتار ملزم عرفان نے اعتراف کیا کہ وہ اے ٹی ایم مشین پر اسکینرڈیوائس اور خفیہ کیمرے کی مدد سے لوگوں کا ڈیٹا چراتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کے قریب پہنچ گئے ہیں اورجلد انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا ۔
تازہ ترین