• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرون حملے سے پاکستان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی، سرتاج عزیز

Pakistan Us Talks In Foreign Office
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے امریکی وفد کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیاہے تاہم بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے سے پاکستان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔

سرتاج عزیز نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کراچی،بلوچستان، فاٹا میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ملاقات میں بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکی وفد کو دکھائے گئے۔

دفتر خارجہ میں اوباما کے مشیر کی قیادت میں پانچ رکنی امریکی وفد کی آج سرتاج عزیز سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئےامریکا کی جانب سے بھارت کی حمایت پرتخفظات کا بھی اظہارکیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان نے گرفتاربھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان بھی دکھایا گیا اور امریکی وفد کو بتایا گیا کہ ’را‘ کراچی، بلوچستان، فاٹا میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔

پاکستان کی جانب سے وفد کوبتایا گیا کہ این ایس جی میں صرف بھارت کی رکنیت سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔

ملاقات میں پاکستان کا موقف تھا کہ امریکا بھارت سےقریب ہورہاہے۔

پاکستان کا کہنا تھا کہ ہماری سیکورٹی کا بھی خیال رکھا جائے۔
تازہ ترین