• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Gold Rate Down
فی تولہ سونا2سو روپے سستاہوکر 50 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کمی سے 1316 ڈالر فی اونس پر بند ہوا ۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے جس سے فی تولہ سونا دو سو روپے کم ہوکر 50 ہزار روپے اور دس گرام سونا 171 روپے کم ہوکر 42 ہزار 857 روپے پر آگیا ہے ۔

ہارون چاند کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں زبردست تیزی کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار مین فی تولہ سونا پندرہ سو روپے مہنگاہوگیا تھا ۔
تازہ ترین