• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ترقی کی گاڑی پٹری پر چڑھ چکی ہے،شہباز

Pakistan Climbed Development Of Car On Track Shabbaz
پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی گاڑی پٹری پر چڑھ چکی ہے ،وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان محفوظ اور ترقی یافتہ ملک بن رہا ہے۔

لاہورمیں مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ عوام کو ہر سطح پرریلیف فراہم کر رہے ہیں،ترقی کے ثمرات سے عام آدمی مستفید ہو رہا ہےجبکہ عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کا بَرملا اعتراف کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نےوفدکےارکان سےکہاکہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔
تازہ ترین