• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی استقبالیہ تقاریب منسوخ کرنے کی ہدایت

Prime Minsters Welcome Reception Events Cancellation Instructions Issued
وزیراعظم نوازشریف نے وطن واپسی پر استقبالیہ تقاریب منسوخ کرنے کی ہدایت کردی، کارکنوں اور عوام سے کہا ہے کہ آپ کی محبت اور خلوص اعزاز کی بات ہے۔ صحت بہترہورہی ہے، ڈاکٹروں کی اجازت ملتے ہی وطن واپس آؤں گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں اور عوام کے نام پیغام میں کہا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ان کی وطن واپسی پر بڑے استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ محبت اور خلوص بھرے جذبات اور احساسات کا احترام کرتے ہیں، تاہم ان کی آمد کے موقع پر استقبال اور ایسی دیگر تقریبات منسوخ کردی جائیں۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ محبت اور خلوص کا یہ مظاہرہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
تازہ ترین