• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں نجی اسکولز کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

Action Against In Private Schools Of Sindh
کراچی میں محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے باوجود اسکول نہ کھولنے پر اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ چند کو زبردستی بند رکھا گیا ہے۔

تمام نجی اسکول محکمہ تعلیم کے احکامات پر عمل کریں ۔احکامات پر عمل نہ کرنے والے اسکول مالکان کے خلاف کاروائی کی جائےگی جواسکول بند ہیں انہیں شو کاز جاری کئے جا رہے ہیں۔

دوسری طرف موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سندھ بھر میں سرکاری اور نجی اسکولز کھول دئیے گئے ہیں،تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔ چھٹیوں کے بعد پہلے روز کہیں پر اساتذہ اور بچوں کی حاضریاں مکمل تھی تو کہیں پر کم۔

سندھ میں دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے۔ صبح ہوتے ہی بچے والدین کی انگلی تھامے ، بستہ اٹھائے اسکول کی جانب رواں دواں تھے۔ پہلے دن اسکولوں میں حاضریاں کم دیکھنے میں آئیں ۔

دو ماہ بعد بچے اپنے ساتھیوں سے ملے تو خوب گپ شپ کی ۔ چھٹیوں کے دوران خوب سیر سپاٹے کے قصے کہانیاں ایک دوسرے سے شیئر کیں۔
تازہ ترین