• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Two Turkish Generals Based In Afghanistan Arrested At Dubai Airport
دبئی ایئرپورٹ پر ترکی کے دو جنرلز کو گرفتارکرلیا گیا ہے، دونوں جنرلز پر ترک حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں شریک ہونے کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی حکومت نے ترک حکومت کی درخواست پر دونوں فوجیوں کو گرفتار کیا۔

میجر جنرل محمنت اور بریگیڈئیر جنرل سنیر افغانستان میں تعینات رہےتھے اور افغانستان سے فرار کے بعد یہ فوجی افسران براستہ دبئی یورپ جاناچاہتے تھے۔

واضح رہے کہ ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد100سے زائد ترک جنرلز کو گرفتارکیا جاچکا ہے تاہم ملک سے باہر اعلیٰ فوجی افسران کی یہ پہلی گرفتاریاں ہیں۔
تازہ ترین