• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ نامزد

Bilawal Bhutto Nominates Syed Murad Ali Shah New Cm Sindh
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نئے وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کو سندھ کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا گیا ہے۔

کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 3 گھنٹے تک جاری رہا جس میں سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ سے متعلق مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو پیش کیا جس کے بعد مشاورت سے مراد علی شاہ کو نئے وزیراعلیٰ سندھ کے طور پر نامزد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ جمعے کو اسمبلی اجلاس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اس سے پہلے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ کو تبدیل کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کا اعلان آج مشاورت کے بعد کیا گیا۔
تازہ ترین