• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی نئی کابینہ میں 9 وزیر، 4 مشیر اور 4 خصوصی معاون شامل

Portfolios Of New Ministers In Sindh Cabinet
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا، کابینہ میں 9 وزیر،4مشیر اور 4 خصوصی معاون شامل ہیں۔

نئی صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں ہوئی،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صوبائی کابینہ کے 9وزرا سے حلف لیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے، 17 رکنی نئی صوبائی کابینہ 9 وزراء،4مشیروں اور 4 خصوصی معاونین پر مشتمل ہے، بعد میں وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری سے وزراء کے محکموں کا اعلان کر دیا گیا۔

مخدوم جمیل الزماں کو ریونیو اور ریلیف،نثار احمد کھوڑو کو خوراک اور پارلیمانی امور،سہیل انور سیال کو زراعت، جام خان شورو کو بلدیات،مکیش چاؤلہ کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،شمیم ممتاز کو سماجی بہبود،جام مہتاب ڈھر کو تعلیم،سکندر میندھرو کو صحت اور سردار علی شاہ کو ثقافت کا قلمدان دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے مشیروں میں سعید غنی کو محنت،مرتضیٰ وہاب کو قانون اور اینٹی کرپشن، مولا بخش چانڈیو کو اطلاعات اور اصغر جونیجو کو معدنیات کے محکمے دئیے گئے ہیں۔

حکومت سندھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ کے معاونین خصوصی میں کھٹو مل کو اقلیتی امور، ارم خالد کو ترقی نسواں، ڈاکٹر سکندر شورو کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سید غلام شاہ کو اوقاف کا قلمدان دیا گیا ہے، صوبائی کابینہ کے ارکان نے بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی۔
تازہ ترین